Home / Archives / سیندک پروجیکٹ معاہدے سے معلق دائر آئینی درخواست کی سماعت

سیندک پروجیکٹ معاہدے سے معلق دائر آئینی درخواست کی سماعت

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس جنرل خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو سیندک پروجیکٹ لیز معاہدے سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء سمیت دیگر پیش ہوئے بلکہ چینی کمپنی کی جانب سے آئینی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دئیے جانے سے متعلق دائر درخواست پر بحث ہوئی سماعت کے دوران درخواست گزار ثناء بلوچ کے وکیل کی جانب سے چینی کمپنی کی درخواست پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے بینچ نے سماعت 12 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے سیندک پروجیکٹ لیز میں توسیع کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر رکھی ہے

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بلوچوں پر انصاف کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com