Home / Archives / میر یوسف عزیز مگسی کے مجسمے کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، غلام نبی مری

میر یوسف عزیز مگسی کے مجسمے کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، غلام نبی مری

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میر یوسف عزیز مگسی کے مجسمے اور مہر گڑھ کے مینار کو دوبارہ تعمیر کیا جائے ۔جنہیں سابق نام نہاد قوم پرست دور حکومت میں محض تنگ نظری اور تعصب کی بنیاد پر گورنر ہاؤس چوک پر تعمیر عظیم بلوچ قوم وطن دوست رہنماء میر یوسف عزیز مگسی کے مجسمے اور امداد چوک زرغون روڈ پر مہر گڑھ کے مینار مسمار کیا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی شناخت اور وجود اور بقاء و سلامتی کیلئے تاریخی اور ثقافت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں میر یوسف عزیز مگسی کا شمار ان عظیم قوم وطن دوست رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بیسویں صدی میں بلوچوں کو متحد‘منظم کرنے کیلئے دو مرتبہ ورلڈ بلوچ کانفرنس منعقد کروائی جس میں بلوچ قوم کو درپیش مسائل‘مشکلات اور چیلنجز کے ٹنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قومی تحریکوں کے ہیروز کو تاریخ میں زندہ رکھنے کیلئے نمایاں حیثیت دیں تاکہ قومی ہیروز کی خدمات سے نسل در نسل منتقل کیا جا سکے جن اقوام نے اپنے قومی اکابرین کی جدوجہد،قومی تہذیب و دن اور ثقافت اور رویات کی قدر نہیں کی آج وہ قومیں اپنے قومی وجود اور تشخص سے محروم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مہر گڑھ کی تہذیب و دن ہزاروں سالوں پر محیط ہے جس سے انسانیت کے اقدار کی عکاسی اور پوری دنیا نے مہرگڑھ کی تاریخ‘ثقافت کو میوزیم میں جگہ دی ہے لیکن بد قسمتی سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ہاں ایک چوک پر تاریخی ورثہ پر مشتمل مینار برداشت نہیں کیا گیا اور ایک عظیم انسان میر یوسف عزیز مگسی اور مہر گڑھ کی تاریخی کے حوالے سے مجسموں کو تعصب کی بنیاد پر مسمار کر دیا جاتا ہے ۔

حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مجسموں کی دوبارہ تعمیر کو یقینی بناتے ہوئے ثقافت اور قومی ہیروز کی تاریخ کو مسخ سے گریز کریں ایسے اقدامات سے بلوچ قوم بالخصوص بی این پی ہرگز خاموشی اختیارنہیں کریں گے جو ہمارے قومی تشکیل کی جدوجہد کیلئے رکاوٹ کا سبب بنے گے ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بلوچوں پر انصاف کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com