Home / Archives / ہمارے چھ نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ،جاوید اقبال لاپتہ افراد کو تو تلاش نہیں کر سکے لوٹی ہوئی دولت کیسے واپس لائینگے، اختر مینگل

ہمارے چھ نکات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ،جاوید اقبال لاپتہ افراد کو تو تلاش نہیں کر سکے لوٹی ہوئی دولت کیسے واپس لائینگے، اختر مینگل

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کا احتجاج چل رہا ہے گوادر میگا سٹی یعنی سی پیک جس کی بدولت اورینج لائن‘یلو لائن بنائی جا رہی ہے ۔

گوادر کے لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت نہیں کہ لوگ کھیتی باڑی کر کے اپنا گزر بسر کر سکتے گوادر کے افراد ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ ہیں جن کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہے۔ ایکسپریس وے جو پورٹ سے لے کر چینی کالونی تک بنائی جا رہی ہے اب ماہی گیروں کو میرین سیکورٹی فورسز نے سمندر سے کنارے تک رسائی پر پابندی عائد کر دی ہے نہ سمندر میں جانے دیا جا رہا ہے نہ ہی خشکی پر آنے دیا جا رہا ہے ایکسپریس وے کو کراس کرنے پر پابندی ہے ۔

ماہی گیر ہر تین ماہ بعد خشکی پر اپنی کشتیاں آئل لنگ کیلئے لاتے ہیں تاکہ کیاں کی پانی کے نقصان سے انہیں بچایا جا سکے حکومت کو چھ نکات دیئے تھے جن میں ساحل پر اختیار بھی تھا اب تو ہمارے اپنے ماہی گیروں کی کشتیاں بھی لنگر انداز ہونے نہیں دی جا رہی ہیں جو کہ قابل مذمت امر ہے ۔

حکومت اس صورتحال پر توجہ دے کر ماہی گیروں کے مسائل کو حل کرے انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس)ر(جاوید اقبال کھربوں روپے لوٹی گئی قومی دولت قومی لٹیروں سے واپس لانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ جسٹس جاوید اقبال تو ہزاروں لاپتہ افراد کو تلاش نہیں کر سکے وہ لوٹی ہوئی قومی دولت کس حیثیت سے واپس لائیں گے۔

نیب کے اندر بیٹھے مافیا نے پہلی بارگین کے نام اربوں روپے لوٹ رکھے ہیں۔ اختر مینگل نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے ساتھ آئین توڑنے والوں کا بھی کڑا احتساب شروع کیا جائے اور ان قوتوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کر رکھا ہے ایوان میں ایسے لوگ تالیاں بجا رہے ہیں جو کل تک صدر مشرف کے لئے ڈیسک بجاتے تھے ۔

اخترمینگل نے کہا کہ نیب نے میرے خلاف بھی کروڑوں کی کرپشن کا الزام لگایا ہے اور الزام عائد کیا کہ کرپشن کی رقم سے لندن میں فلیٹس خریدے تھے۔ اخترمینگل نے ملک میں جاری احتسابی عمل پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمیں نیب سے اچھے کی کوئی امید نہیں ہے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ اور ملک کی پارلیمانی تاریخ کم اور تاریکیاں زیادہ ہیں یہ روایت بن چکی ہے کہ جو حکومت میں ہوں وہ سابقہ حکومت اور اپوزیشن والے حکومت پر تنقید کرتے ہیں ۔

1947ء سے لے کر آج تک ملک بے شمار تجربات کئے گئے ہیں ان تجربات سے کیا نقصانات ہوتے ہیں اگر اس کو ترازو میں تولا جائے تو ترازو کا ایک پلڑا زمین بوس ہوجائے گا ان تجربات میں ہم نے آج تک سبق نہیں سیکھا، ان تجربات سے ملک کو دولخت بھی کیا گیا مگر ہم نے پھر بھی نہیں سیکھا کیونکہ وہ ہم سے زیادہ طاقتور ہیں ہم نے کبھی عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا ہے اور ہم نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ بھی نہیں کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب ہونا چاہیے اور سب کا ہونا چاہیے مگر ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ احتساب کا دائرہ صرف منتخب ائندگان یا بیورو کریٹس تک ہے یا اس ایوان کے ارد گرد موجود قوتوں کا بھی احتساب ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے اور صرف مالی کرپشن میں ملوث لوگوں کا نہیں بلکہ آئین شکنی‘قتل عام اور معصوم لوگوں کو اٹھانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کو ایک بار پھر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے تو استعمال نہیں کیا جا رہا ہے جس طرح ایک زمانے میں کیا گیا۔ جب اپنے مقاصد کے حصول کیلئے احتساب کیا گیا اس طرح سیاسی وفاداریاں خریدنے کیلئے احتساب کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں محمود غزنوی‘محمد بن قاسم کی تاریخ تو پڑھائی جاتی ہے مگر چند لوگوں نے اس ملک کو دولخت کیا ان کے نام آنے والی نسلوں کو کیوں نہیں بتائے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم سب اس حمام میں ننگے ہیں اور ہم بھی کبھی نہ کبھی اس کے ہمنوا اور دست بازو رہے ہیں ۔ اس ملک کے محافظوں‘ رہنماؤں نے اس ملک کو جتنا پہنچایا ہے اتنا کسی نے نہین پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے پری بارگین کے بارے میں پورے ملک میں ایجنٹ ہوتے تھے اور اس قانون سے بہت لوگوں نے فائدہ اٹھایا اور آج پھر ایوان میں بیٹھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ چیئرمین نیب پر اعتراضات کئے گئے کہ جو شخص لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کرا سکتا ہے وہ احتساب کیسے کرے گا وہ اربوں کھربوں روپے کیسے لائے گا انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے اگر کسی بے گناہ کو سالوں سال قید میں رکھا جاتا ہے جب وہ باعزت بری ہوجاتا ہے تو جس نے اس کو یہ نقصان پہنچایا اس کا احتساب کون کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جو کلم کے لہرا رہا تھا اور کسی سے بھی نہیں ڈر رہا تھا آج بستر مرگ پر پڑا ہے یہ ان لوگوں کی بد دعائین ہیں ان کے خطاب پر جو لوگ ڈیسک بجا رہے تھے کیا وہ آج اس ایوا میں موجود نہیں ہین اور آج وہی لوگ جمہوریت اور ملک کے آئین کی بات کرتے ہیں کیا ہم نے آئین کے آرٹیکل6کو بھلا دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے میرے خلاف بھی دس ڈلوننگ سٹریٹ میں دو مکانات کے حوالے سے الزامات عائد کئے تھے نیب کا خدا ہی حافظ ہے ۔ دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اورسابق وزیراعلٰی سردار اخترجان مینگل نے اہم ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ طے پانے والے چھ نکاتی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا ۔

جس پر سپیکر نے انہیں یقین دلایا کہ وہ جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے ان کے تحفظات سے آگاہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سردار اخترجان مینگل نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر اختر مینگل نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی رہائی ،بلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے انہوں نے عمران خان کو وزرات عظمٰی کیلئے ووٹ دیا تھا ، مجھے کسی وزارت کا یا حکومت میں عہدے لینے کا کوئی لالچ نہیں ہے ، میں بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں ۔ ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے کہا کہ اگر حکومت نے معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو وہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بنانے کیلئے پارٹی سے مشاورت کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر نے اختر مینگل سے کہا کہ آپ کے مطالبات جائز ہیں ان پر عمل ہونا چاہیے اور میں آپ کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کروں گا ۔ آج جمعرات کو عمرہ کی ادائیگی سعودی عرب جا رہا ہوں ، سعودی عرب سے واپسی پر وزراعظم کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کروں گا اور اس کے بعد آپ سے دوبارہ ملاقات کروں گا ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بلوچوں پر انصاف کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com