Home / Archives / خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 5افراد جاں بحق 20 زخمی

خضدار قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 5افراد جاں بحق 20 زخمی

خضدار: کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والی مزدا ٹرک میں تصادم پانچ افراد جاں بحق اور بیس کے قریب مسافر زخمی ہوگئے ،جاں بحق اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی ریسکیو کی نگرانی کرتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے زاوہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ مسافر جاں بحق جبکہ بیس کے قریب زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی ،اسسٹنٹ کمش خضدار ببرک خان و دیگر موقع پر پہنچ گئے ۔

زخمیوں و جاں بحق ہونے والوں کو لیویز کی گاڑیوں ایدھی کے ایمبولینسوں کے ذریعے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Fishermen protest in Gwadar, want their demands fulfilled

The Fishermen Alliance were expressing that with the construction of Eastbay Expressway to link Gwadar …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com