Home / Archives / لاپتہ افراد کیلئے آوازیں حکمرانوں کو ناگوار گزر رہی ہے، لشکری رئیسانی

لاپتہ افراد کیلئے آوازیں حکمرانوں کو ناگوار گزر رہی ہے، لشکری رئیسانی

کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مکا لہرانے والے ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی روتی ویڈیو ماورائے آئین واقعات میں ملوث افراد کے لیے سبق آموز ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اٹھنے والی آوازیں ایوان اقتدارمیں بیٹھے افراد کو ناگوار گزر رہی ہیں جبر کے اندھیروں میں اپنی زندگیاں گزارنے والوں کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کے لیے سوالیہ نشان ہے ۔

اپنے جاری مذمتی بیان میں نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں لاپتہ افراد کی فریاد سننے کیلئے پانچ منٹ اپنی نجی مصروفیات سے نہ نکل پانے والے حکمرانوں کو اسٹیبلشمنٹ نے بلوچ عوام پر جاری مظالم ساحل وسائل کی دسترس معدنیات کی لوٹ کھسوٹ کے سلسلے کو برقرار رکھنے کیلئے اقتدار سپرد کیاہے۔ ایسے حکمرانوں سے مطالبہ کرنا بے سود ہے جنہیں عوام نہیں بالادست طبقہ کی حمایت حاصل ہو۔ اسٹیبلشمنٹ کی اجازت کے بغیر حکومت کچھ نہیں کرسکتی ۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ صوبے میں آباد تمام اقوام کو جبر کے اندھیروں کے خاتمے تک اپنے حقوق کی مشترکہ جنگ لڑنا ہوگی ۔

نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان سے بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں جن میں سے پانچ ہزار لاپتہ افراد کے ناموں کی فہرست حکمران جماعت کے پاس ہے لاپتہ افراد کے ورثاء کو بتایا جائے کہ آیا انکے پیارے زندہ ہیں یا نہیں اگر زندہ ہیں تو انہیں ان کے اہلخانہ سے ملایا جائے اگر ان کو نقصان پہنچایا گیا ہے تو ان کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کردی جائیں تاکہ آئندہ ہماری مائیں ، بہنیں سڑکوں پر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے زندہ لوگوں سے سوال نہیں کریں ۔

نوابزادہ لشکری رئیسانی نے گزشتہ روز کراچی پر یس کلب میں داخل ہونے والے درجن بھر افراد کی جانب سے صحافیوں کو حراساں کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کرکے ریاست کو چلایا جارہا ہے تاکہ میڈیا کو کنٹرول کرکے ملک میں حقیقی جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتوں کی زبان بندی کی جاسکے ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بلوچوں پر انصاف کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں،لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com