Home / Archives / بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے ، بی این پی
Balochistan National Party - BNP

بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے ، بی این پی

page1image56063296کوئٹہ: بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے لاپتہ افراد کے بازیابی سے ہی بلوچستان کا80فیصد مسئلہ حل ہو گا بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا اور اپنا سیاسی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ۔

مختلف علاقوں میں بھوک ہڑتالی کیمپوں میں ہزاروں لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مقصد بھی انہیں باور کرانا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سامنے بلوچستان کے اجتماعی مسائل اہمیت کے حامل ہیں جن میں لاپتہ افراد کی بازیابی اولین ترجیح ہے بی این پی2002ء سے اصولی موقف پر قائم ہے ۔

بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات کو ترجیح دی جائے سیاست بلوچ عوام کے امنگوں کے مطابق کی اور کرتے رہیں گے معاشرے سے ناانصافیوں اور محرومیوں کے خاتمے کی جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ بلوچستانی عوام کو خوشحالی کی جانب لے جایا جا سکے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری جدوجہد عوام کے وسیع تر مفادات کی خاطر ہے چھ نکات میں ہمارے انفرادی نکات نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کیلئے ہیں پارٹی نے وزارتوں کی بجائے اجتماعی مسائل کو حل کرنے پر زور دیا بیان میں کہاگیا ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اگر کوئی کسی بھی جرم میں ملوث ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش اور انہیں ٹرائل کا موقع دیا جائے ۔

لاپتہ افراد کے لواحقین ذہنی کوفت سے دوچار اور سراپا احتجاج ہیں بیان میں کہا گیا کہجمہوری سیاسی جماعت ہونے کے ناطے عوام کے احساس و مشکلات کے حل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل جتنے بھی حکمران آئے انہوں نے ذاتی اور گروہی مفادات کو ترجیح دی جس کی وجہ سے آج حالات اس نہج پر پہنچے بلوچستان کو قومی دھارے میں لانے اور جمہوری اداروں پر اعتماد کو یقینی بنانے کیلئے یہ امر لازمی ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے ۔

کیونکہ بلوچستان کا سب سے اہم مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے حکومت وقت اور ارباب و اختیار اس حوالے سے فوری اقدامات کریں تاکہ بلوچستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں سیاست کو عبادت کا درجہ دیتی ہے ۔

ہمارے سیاست کا محور و مقصد بھی یہی ہے کہ بلوچستان کے بلوچ‘پشتون‘پنجابی‘ہزارہ اور تمام اقوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں بیان کے آخرمیں تمام لاپتہ افراد چاہے کسی بھی قوم مذہب سے تعلق ہو ان کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے مسئلہ انسانی حقوق کے حوالے سے اہم ایشو ہے ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

EU reports significant increase in asylum applications

Asylum applications in the EU increased from 2018 to 2019 by 13%, according to figures …

Leave a Reply

Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com