Home / Archives / لاپتہ افراد بارے احتجاج کرکے حکمرانوں پر اپنا موقف واضح کر چکے ہیں ، اختر مینگل

لاپتہ افراد بارے احتجاج کرکے حکمرانوں پر اپنا موقف واضح کر چکے ہیں ، اختر مینگل

page1image53175488

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد اور ملنے والی لاشوں سے متعلق ہم احتجاج کے ذریعے حکمرانوں پر واضح کرچکے ہیں کہ وہ بلوچستان کی عوام کی جان ومال کے تحفظ کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات کرے ۔

کئی دہائیوں سے جاری ظلم وزیادتی کے عمل کو برداشت نہیں کیاجا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بی این پی کے رہنماء ڈاکٹر شاہ نوازمینگل سے ان کے بھائی ومعروف تاجر حاجی محمد نوازمینگل کی شہادت کے موقع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

سرداراخترجان مینگل نے بی این پی نصیرآباد کے سینئر رہنماء ڈاکٹر شاہ نواز مینگل کے بھائی اور معروف تاجر حاجی محمد نواز مینگل کی شہادت پر گہری رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات کو روکنے میں حکومت یکسر ناکام ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان سے لاپتہ افراد اور ان کی ملنے والی لاشوں پر اپنا احتجاج کیا ہے ۔

موجودہ حکمرانوں پر بھی واضح کیا ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کریں کیونکہ گزشتہ کئی دہایوں سے صوبے کے عوام سے ظلم وذیادتی کی انتہا ہو رہی ہے جو کہ بی این پی کبھی بھی اس طرح کے عمل کو برداشت نہیں کرے گی ۔

سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بی این پی کے رہنماوں اور بلوچ عوام کی اس صوبے کے لئے عظیم قربانیاں ہیں ہم نے ہمیشہ مظلوم اور محکموم عوام کے حق وحقوق کے لئے آواز بلند کی ہے شہید محمد نواز مینگل کی شہادت رائیگا نہیں جائے گا جنھوں نے یہ کھیل کھیلاہے وہ اللہ تعالی کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نصیرآباد انتظامیہ اور پولیس کو چائیے کہ وہ اپنی سنجیدگی کامظاہرہ کرے جو بھی اس واقعے میں ملوث ہے ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں ہم نے ہمیشہ صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن مینگل قبائل کے ساتھ اب کسی قسم کی ذیادتی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Fishermen protest in Gwadar, want their demands fulfilled

The Fishermen Alliance were expressing that with the construction of Eastbay Expressway to link Gwadar …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com