Home / Archives / حکومت بلوچی زبان کے اداروں کو فنڈز فراہم کرے،جان محمد دشتی

حکومت بلوچی زبان کے اداروں کو فنڈز فراہم کرے،جان محمد دشتی

تربت: بلوچی زبان کے معروف ادیب ، دانشور، تاریخ دان اور محقق واجہ جان محمد دشتی کا بلوچستان اکیڈمی تربت کا دورہ ، ادیبوں اور شاعروں کے ساتھ علمی نشست ،ہفتہ کے روز بلوچی زبان کے معروف ادیب ، دانشور، تاریخ دان اور محقق واجہ جان محمد دشتی نے بلوچستان اکیڈمی تربت کا دورہ کیا۔

اکیڈمی کی جانب سے مدعو ادیبوں، شاعروں اور دیگر نوجوان لکھاریوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ، واجہ جان محمد دشتی نے جدید بلوچی شاعری میں زبان کے استعمال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جدیدیت یہ نہیں ہے کہ زبان کومسخ کیا جائے بلکہ اسے تخلیقی طور پر برتنا چاہیے ،شیکسپیئر اور ورڈز ورتھ سادہ زبان استعمال کرکے اپنے تخلیقی جوہر دکھاتے تھے، بلوچ ادیبوں اور تخلیق کاروں کافرض ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور تعمیری زبان اور ادب منتقل کریں۔

انہوں نے کہا کہ1960کی دہائی میں بلوچی زبان میں سید ظہورشاہ ہاشمی اور عطا شاد اور دیگر نے انفرادی طور اصطلاح سازی کی جن میں کئی آج استعمال ہو رہے ہیں، بلوچی زبان میں ماسٹرآف فلاسفی اور ڈاکٹرآف فلاسفی میں مقالوں کا معیارغیرتسلی بخش ہے ۔

بلوچستان یونیورسٹی اورتربت یونیورسٹی میں بلوچی شعبوں کو مزید حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ وہ بلوچی زبان وادب کے لئے قائم اداروں کو فنڈز کا اجرا کرے اور جنہیں فنڈز جاری کیا گیا ہے ان کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے تاکہ بلوچی زبان وادب کی ترقی وترویج کا کام تسلی بخش طور پر کیا جاسکے۔

، اس موقع پربلوچستان اکیڈمی تربت کے چیئرمین نے ان کاشکریہ اداکیا، اس موقع پرغنی پرواز، ارشادپرواز،یوسف عزیزگچکی ، واجہ عبیدشاد،ڈاکٹرغفورشاد،ڈاکٹرمحسن بالاچ ،عارف عزیز،مقبول ناصر، قدیرلقمان ، اصغرمہرم ، عابدعلیم ،سلیم ہمراز،معروف مترجم فضل بلوچ ا،حمدعمر،راشدحسرت ، جمال پیرمحمد، شاکرلعل ، مہیم دشتی ، شیہک لعل ، جمال منظور،زمان خورشید اور دیگر نے شرکت کی ، نشست کے اختتام پر واجہ جان محمددشتی کو اکیڈمی کی شائع کردہ نئی کتابوں کا سیٹ پیش کیا گیا۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Fishermen protest in Gwadar, want their demands fulfilled

The Fishermen Alliance were expressing that with the construction of Eastbay Expressway to link Gwadar …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com