Home / Archives / چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں،اختر مینگل

چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں،اختر مینگل

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ چینی قونصل خانہ پر حملے میں ملوث افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں من گھڑت پروپیگنڈے سے سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا ۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کراچی میں چینی قونصل خانہ پر حملے میں ملوث حملہ آور کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہونے سے متعلق بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ چینی قونصل خانہ پر حملے میں ملوث افراد کے نام لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل نہیں ہے ۔

اگر ان کے شامل ہونے کا کسی کو شبہ ہے تو وہ میری قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی فہرست دیکھ لے سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ من گھڑت پروپیگنڈے سے سچ کو چھپایا نہیں جا سکتا ہے ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

World Sindhi Congress denounces the arrest of PTM leader

London: The chairperson of World Sindhi Congress (WSC) Rubina Shaikh issued a statement denouncing the …

Leave a Reply

Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com