Home / Archives / بلوچی اکیڈمی کے گرانٹ کی کٹوتی قبول نہیں،آغا گل
The Balochi Academy on Adalat Road.—Photo by writer AT

بلوچی اکیڈمی کے گرانٹ کی کٹوتی قبول نہیں،آغا گل

کوئٹہ:بلوچی اکیڈمی کوئٹہ کا ایک اجلاس بلوچستان کے نامور ادباء اور شعراء کے ساتھ پچھلے دنوں بلوچی اکیڈمی کوئٹہ میں زیر صدارت ممتاز یوسف ہوا۔ اس اجلاس میں بلوچستان کے نامور ادباء شعراء، محقق اور دانشوروں نے شرکتکی۔

اس اجلاس میں بلوچی اکیڈمی کی سالانہ گرانٹ سے کٹوتی اورایک اور ادارے کو دینے کے متعلق شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کی بھر پور مذمت کی۔ ممتاز دانشور اور ادیب جناب آغا گل نے کہا بلوچی اکیڈمی کے گرانٹ کی کٹوتی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ وہ اس فیصلے کو فوراً واپس لے لیں۔

اگر صوبائی حکومت نے اس فیصلے کو واپس نہیں لیا تو ملک بھر کے ادباء، شعراء اور دانشور کے ساتھ ملکر احتجاج کیا جائے گا۔ اُردو زبان کے نامور ادیب وشاعر جناب سرور جاوید نے کہا کہ جب ہم عوامی حکومت کی بات کرتے ہیں تو ایک عوامی حکومت میں اس طرح کا عمل قاب ِل مذمت ہے۔بلوچی اکیڈمی کے گرانٹ میں کٹوتی کے بجائے اضافہ ہونا چاہئے۔ کیونکہ بلوچی اکیڈمی کی سہولیات نہ صرف بلوچی زبان بلکہ دوسرے تمام زبان وادب کیلئے ہیں۔ نور خان محمد حسنی نے کہا کہSNEکا ایک طریقہ کار ہوتا ہے کسی فعال ادارے کا گرانٹ کاٹنا قانوناً جرم ہے۔ اس غیر اخلاقی اور غیر آئینی عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نامور ادیب وشاعر جناب سرور سودائی نے کہا کہ اس وقت بلوچی اکیڈمی کوئٹہ بلوچستان میں سب سے فعال اور متحرک ادارہ ہے۔

بلوچی اکیڈمی کے گرانٹ کی کٹوتی کیوں؟ قیوم بیدار، محسن شکیل، عمر گل عسکر، ڈاکٹر عصمت درانی، رزاق نادر، وحیدزہیر، فاروق سرور، ظفر ادیب، وصاف باسط، ڈاکٹر سلیم کرد، مسرور شاد، عبدالقیوم بلوچ، ذاکر قادر، سنگت رفیق ، شکورزاہد،عمران رزاق،نیاز بلوچ، ڈاکٹر یوسف ، گلاب غالب، واحد شاد، ظاہر جمالدینی،عبدالرازق ابابکی،احمد عطا ،ثناہ انور،اکبر ساسولی اور دوسرے شرکاء نے بلوچی اکیڈمی کے گرانٹ میں کٹوتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی سرکار سے مطالبہ کیا کہ اپنے اس فیصلے کو فوری طور پرواپس لیکر بلوچی اکیڈمی کے گرانٹ میں اضافہ کیا جائے ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Fishermen protest in Gwadar, want their demands fulfilled

The Fishermen Alliance were expressing that with the construction of Eastbay Expressway to link Gwadar …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com