Home / Regional / Afghanistan / جرمنی نے ملک میں بڑھتے جرائم کا ذمہ دار افغان مہاجرین کو قرار دے دیدیا

جرمنی نے ملک میں بڑھتے جرائم کا ذمہ دار افغان مہاجرین کو قرار دے دیدیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن حکومت ایسے افغان مہاجرین کے ایک اور گروہ کو ملک بدر کر رہی ہے، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔جرمنی اور افغانستان حکومتوں کے مابین ایک ڈیل کے تحت ایسے مہاجرین کی جرمنی بدری کا عمل ممکن ہوسکا تھا، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ معاہدہ سن دو ہزار پندرہ میں طے پایا تھا اور تب سے اب تک مجموعی طور پر انیس خصوصی پروازوں کے ذریعے425افغان باشندوں کو جرمنی بدر کیا جا چکا ہے۔رواں سال ستمبر میں جرمن حکام نے17افغان مہاجرین کے ایک گروہ کو جرمنی سے افغانستان ڈی پورٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ دسمبر سن2016سے اب تک جرمنی سے افغانستان ڈی پورٹ کیے جانے والے تارکین وطن کا مذکورہ سولہواں گروپ تھا، اعداد وشمار کے مطابق اب تک تقریبا366افغان مہاجرین ڈی پورٹ کیے جاچکے ہیں۔دوسری جانب جرمن شہریوں کی ہلاکت اور جرائم میں اضافے کے بعد بائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے گروہوں میں سخت غم وغصہ دیکھنے میں آیا تھا۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Fishermen protest in Gwadar, want their demands fulfilled

The Fishermen Alliance were expressing that with the construction of Eastbay Expressway to link Gwadar …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com