Home / Archives / لاپتہ افرادکے 4 ہزار کیسز حل ہوچکے ہیں ،ترجمان پاک فوج
میجر جنرل آصف غفور، ڈی جی آئی ایس پی آر (فائل فوٹو)

لاپتہ افرادکے 4 ہزار کیسز حل ہوچکے ہیں ،ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ لاپتہ پاکستانی ہمیں بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا اہلخانہ کو ہے،2010میں7ہزار لاپتہ افراد کے کیسز تھے جن میں سے4ہزار حل ہوچکے ہیں اور3ہزار باقی ہیں جن پر کام ہورہا ہے، فوجی عدالتوں میں لاپتہ افراد کے90فیصد کیسزحل ہوچکے،160بہتری کی طرف جانے کے لیے جنگ کے نقصانات کو بھولنا پڑتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں بہت کمی ہوگئی ہے، آئندہ ہم کسی اور کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑیں گے، ملک کے اندرونی خطرات سے نمٹ کر معاملات ٹھیک کرنا چاہیے،160کوئی بھی جنگ آپریشن سے ختم نہیں ہوتی، آپریشن کے بعد ترقی کی ضرورت ہوتی ہے، فوج نے سویلین اداروں سے مل کر فاٹا اور بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے کیے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن کیلیے حکمت عملی تبدیل کی ہے، پچھلے تین سال میں2200فراری قومی دھارے میں شامل ہوئے اور ہتھیار ڈال دیے ہیں، صوبے میں160امن وامان کی صورتحال ماضی سے بہتر ہے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Fishermen protest in Gwadar, want their demands fulfilled

The Fishermen Alliance were expressing that with the construction of Eastbay Expressway to link Gwadar …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com