Home / Archives / تنظیم کے لاپتہ رہنماؤں کو بازیا ب کرایا جائے،بی ایس او

تنظیم کے لاپتہ رہنماؤں کو بازیا ب کرایا جائے،بی ایس او

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جونیئر وائس چیئرپرسن سعدیہ بلوچ نے دعوٰی کیا ہے کہ5دسمبرکی شام کوئٹہ کے جناح روڈ سے تنظیم کے چیئرمین ظریف رند، سیکریٹری جنرل چنگیز بلوچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورنگزیب بلوچ کو تنظیم کے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طوپر لاپتہ کیا گیا ہے،ان کی مبینہ گمشدگی طلباء کو پرامن جمہوری اورآئینی جدوجہد سے ہٹانے کی سازش ہے۔

گزشتہ روزکوئٹہ پریس کلب میں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی بازیابی کیلئے سرگرم تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایس او پرامن جمہوری جدوجہد پریقین رکھنے والی تنظیم ہے انتہا پسندی چاہے پارلیمانی ہو یا مسلح جنگ انہیں طلباء سیاست کیخلاف سمجھتے ہیں۔ تنظیم تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر طلباء کے حقوق اور مطالبات کے حق میں جدوجہدجاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات میں بی ایس واحد طلباء تنظیم ہے جس نے ملک کے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے طلباء سیاست کو انتہا پسندی سے پاک کرنے کاعہد کیا ہے تنظیم بلوچستان کے مسئلے کو سیاسی مسئلہ سمجھتے ہوئے طلباء کو انتہا پسندی اور موقع پرستی جیسے رجحانات سے نجات دلا کر تعلیمی بہتری کی جانب توجہ دلانے کا ارادہ رکھتی ہے جو یقیناً بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

شورش زدہ بلوچستان میں پرامن تعلیمی ماحول کو بحال کرنے کیلئے کوشاں تنظیم کے مرکزی چیئرمین ظریف رند،سیکریٹری جنرل چنگیزبلوچ،مرکزی انفارمیشن سیکریٹری اورنگزیب بلوچ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جئیند بلوچ اور نہال بلوچ سمیت دیگرساتھیوں کی مبینہ طورپر گمشدگی باعث افسوس ہے۔

انہوں نے دعوٰی کیا کہ تنظیم کی مرکزی قیادت کو5دسمبرکی شام مبینہ طور پرلاپتہ ہونے والے جئیند بلوچ کی بازیابی کیلئے نکالے جانے والی احتجاجی ریلی اورمظاہرے سے واپسی پر جناح روڈ سے مبینہ طور پرلاپتہ کیا گیا،انسانی حقوق کی تنظیمیں بی ایس او کے مرکزی قیادت سمیت مبینہ طورپرلاپتہ ہونے والے بلوچوں کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Fishermen protest in Gwadar, want their demands fulfilled

The Fishermen Alliance were expressing that with the construction of Eastbay Expressway to link Gwadar …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com