Home / Archives / کیچ ضمنی لیکشن، بی این پی کے جمیل دشتی کو برتری حاصل، اختر مینگل کا کار کنوں کو مبارکباد

کیچ ضمنی لیکشن، بی این پی کے جمیل دشتی کو برتری حاصل، اختر مینگل کا کار کنوں کو مبارکباد

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی47کیچ تھری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار جمیل دشتی کو برتری حاصل بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار لالہ رشید دوسرے اور نیشنل پارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔

بی این پی کے سربراہ اخترمینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جمیل دشتی کی کامیابی کا دعوٰی کرتے ہوئے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں کہا کہ بی این پی کے کارکنوں کا مشکور ہوں جو بڑی تعداد میں بی این پی کے امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلے انہوں نے نہ صرف پارٹی کو الیکشن جتوایا بلکہ کیچ کے لوگوں کا دل بھی جیت لیا ہے۔

الیکشن جیتنا بی این پی کے کارکنوں کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی47کیچ تھری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں بی این پی کے امیدوار جمیل دشتی نے5686ووٹ لیکر حلقہ سے کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل حکمران جماعت بی اے پی کے امیدوار لالہ رشید 5122 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ سے تیسرے نمبر پر آنے والے حاجی فدا دشتی نے2759ووٹ لیے۔ آزاد امیدواروں برکت علی نے707، بہادجمیل نے27ووٹ لیے ووٹوں کی گنتی کے دوران بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ٹوئٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ30پولنگ اسٹیشنر کے نتائج کے مطابق بی این پی کے امیدوار جمیل دشتی نے4483ووٹ حاصل کئے ہیں اور بی اے پی کے امیدوار نے3840ووٹ لیے ہیں۔

پولنگ کے عمل کے دوران بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعوٰی کیا تھا کہ کیچ اور مند کے14پولنگ اسٹیشنز پر مواصلاتی نظام بند کرکے حکمران جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار کیلئے دھاندلی کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Fishermen protest in Gwadar, want their demands fulfilled

The Fishermen Alliance were expressing that with the construction of Eastbay Expressway to link Gwadar …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com