Home / Archives / سی پیک سمیت ملک بھر میں چینی باشندوں کی سیکورٹی کا از سرنو جائزے کا فیصلہ

سی پیک سمیت ملک بھر میں چینی باشندوں کی سیکورٹی کا از سرنو جائزے کا فیصلہ

لاہور:محکمہ داخلہ میں سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور دیگر سٹاف کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی ڈاکٹر ثاقب احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور میں چین کے قونصلر جنرل پینگ زینگ وو نے شرکت کی۔اجلاس میں سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی کا از سر نوجائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ثاقب احمد نے چینی قونصلر جنرل کو یقینی دہانی کروائی کہ سی پیک سمیت پنجاب میں جاری تمام منصوبوں جہاں چینی شہری کام کر رہے ہیں ان کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دیگئی ہیں۔چینی قونصلر جنرل نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ انٹرنل سیکورٹی ڈاکٹر ثاقب کی طرف سے ان اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

چینی قونصلر نے ڈاکٹر ثاقب احمد خان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر ،ڈپٹی انٹرنل سیکورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

جب بھی فوج مداخلت کرتی ہے نتائج برے ہوتے ہیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

لاہور —  سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com