Home / Archives / اختر مینگل کی نواب رئیسانی ، احسان شاہ اور شازین بگٹی سے اہم ملاقات ،نواب رئیسانی نے سینٹ انتخاب میں بی این پی کی حمایت کر دی

اختر مینگل کی نواب رئیسانی ، احسان شاہ اور شازین بگٹی سے اہم ملاقات ،نواب رئیسانی نے سینٹ انتخاب میں بی این پی کی حمایت کر دی

کوئٹہ:سابق وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے آج ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار کی حمایت کردی ۔ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات میں بلوچستان کے سیاسی معاملات و دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔

تفصیلا ت کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے سراوان ہاؤس کوئٹہ جاکر چیف آف سراوان سابق وزیر اعلٰی اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اراکین صوبائی اسمبلی میر اکبر مینگل ، احمد نواز بلوچ، قاری اختر شال کھرل سرداراختر جان مینگل کے صاحبزادہ گورگین مینگل اور نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے صاحبزادہ رئیس رئیسانی سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور نواب اسلم رئیسانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سینیٹ کی خالی نشست پر آج ہونے والے انتخابات سمیت بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر غور گیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلٰی بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل کو بی این پی کے امیدوار غلام نبی مری کو اپنا ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی اتوار کو بلو چستان نیشنل پارٹی)عوامی(کے رکن صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی اور گہرام بگٹی سے ملاقاتیں سینٹ انتخابات سمیت صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے بی این پی عوامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ نے خاران ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،ملک عبدالولی کاکڑ، ارکان صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ ، اختر حسین لانگو بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صوبے اور ملک کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ سردار اختر مینگل نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بگٹی ہاؤس جاکر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شازین بگٹی اور رکن بلوچستان اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی سے ملاقات کی ، سیاسی ذرائع سرداراختر جان مینگل کی سید احسان شاہ اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شازین بگٹی اور گہرام بگٹی سے ملاقاتوں کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں ۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Qatar expresses interest in CPEC, investment in Gwadar

Qatar has expressed interest in the China-Pakistan Economic Corridor and has shown willingness to invest …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com