Home / Archives / طالبان کے بعداب بلوچستان میں بھی اچھے اوربرے افغان مہاجرین کی تلاش جاری ہے، لشکری رئیسانی

طالبان کے بعداب بلوچستان میں بھی اچھے اوربرے افغان مہاجرین کی تلاش جاری ہے، لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے پاکستان میں اچھے اور برے طالبان میں تفریق کے بعد بلوچستان میں اچھے اوربرے افغان مہاجرین کی تلاش پر کام ہورہا ہے۔

ٹھیکیداری کی نیت سے سیاست کرنے والے بلوچستان سے تفرقہ منافقت اور قومی تعصب کے خاتمہ میں رکاوٹ ہیں۔

گزشتہ روز سراوان ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسمبلی ہال میں ریاست کی جانب سے تسلیم شدہ افغان مہاجر کی موجودگی ملک کی جمہوری قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

جمہوری قوتوں کو ریاست سے سوال کرنا چاہیئے کہ ریاستی ادارے سانحہ درینگڑھ ، وکلاء4اور پولیس کیڈیٹس کے اجتماعی قتل عام سمیت بدامنی کے دیگر واقعات میں بھارت اور افغانستان ملوث قرار دیتے ہیں تو پھر ریاست نے کن مقتولین کے لواحقین سے پوچھ کرافغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرکے انہیں گلے لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیار مند لوگ نہیں چاہتے کہ مراعات کے دفا ع کیلئے ملک میں جعلی انتخابات کے ذریعے نااہل لوگوں کوملکی سیاست پرمسلط کرکے پانچ ٹکڑوں میں تقسیم شہر کے اندرقدم قدم پر قائم رکاوٹوں سمیت ہزارہ کینٹ اور سویلین کے درمیان پیدا ہونے والی تفریق کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھے اور برے طالبان میں تفریق کے بعد حقیقی نمائندوں کا راستہ روکنے کیلئے بلوچستان میں اچھے اوربرے افغان مہاجرین کی تلاش پر کام کیا جارہا ہے۔

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Hindu community protests abduction of two teenaged girls in Sindh

KARACHI: The Hindu community in the Daharki taluka of Sindh’s Ghotki district staged a sit-in on …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com