Home / Archives / بلوچستان 9ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں طلباء کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ، سرکاری دستاویزات میں انکشاف

بلوچستان 9ہزار سے زائد سرکاری سکولوں میں طلباء کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ، سرکاری دستاویزات میں انکشاف

کوئٹہ:محکمہ تعلیم بلوچستان کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے9ہزار247اسکولوں میں بچوں کے لیے پینے کا صاف پانی میسر نہیں، جبکہ9ہزار838اسکولوں میں ٹوائلٹ جیسی بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے۔

تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود صوبے میں10لاکھ بچے تاحال اسکول جانے سے محروم ہیں دستاویزات میں کہا گیا کہ صوبے میں مجموعی طور پر13ہزار سرکاری اسکولز ہیں جہاں پر8لاکھ99ہزار383طلبہ کا اندراج ہیں۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ صوبے میں7ہزار900سے زائد اسکول چار دیواری سے محروم ہیں اور5ہزار296سرکاری درسگاہوں میں ایک کمرہ، ایک استاد ہیں اور بلوچستان میں1800اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے صوبائی محکمہ برائے پلاننگ کے افسر نے بتایا کہ اسکولوں میں درکار بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مالی سال2016-17اور18-2017میں منظور ہونے والا بجٹ2ارب روپے استعمال نہ ہونے کے باعث پیسے وفاق کو واپس ہو گئے تھے۔

مذکورہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے نوٹس لیتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے علاقوں میں موجود سرکاری اسکولوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے دورے سے متعلق مکمل تفصیلات پر مشتمل رپورٹ جمع کرائیں واضح رہے کہ بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہے اور بچوں کو لازمی طور پر اسکول میں اندراج کرانے کے لیے آئین کے آرٹیکل25اے کا نفاذ ہے ۔

مذکورہ آرٹیکل کے مطابق ریاست قانون کی رو سے5سے16سال کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم دینے کی پابند ہوگی مذکورہ آرٹیکل کو آئین میں18ویں ترمیم کے ذریعے شامل کیا گیا تھا تاہم تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود صوبے میں10لاکھ بچے تاحال اسکول جانے سے محروم ہیں

Source: dailyazadiquetta.com

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Opposition parties in Balochistan announce Plan C of Azadi march

QUETTA: Leading opposition parties in Balochistan on Wednesday announced their plan to stage rallies and …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com