Home / Archives / ذاکر بلوچ کو بازیاب کرایا جائے،بی ایس او

ذاکر بلوچ کو بازیاب کرایا جائے،بی ایس او

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمامان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے بی ایس او کراچی زون کے آرگنائزر زاکر بلوچ جوکہ قانون کے طالب علم ہے عید کے چھٹیوں پر خضدار آئے تھے انہیں آج خضدار لاپتہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے بی ایس او کے کارکنوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ گذشتہ کئی عرصے سے جاری یے اب باقائدہ طاقت کے استعمال کے زریعے سیاسی کارکنوں کا راستہ روکنے کے عمل کو تیز کردی گئی ہے زاکر بلوچ ایک نہتے طالب ہے انکا قصور صرف شعور کے لئے آواز بلند کرنا ہے۔

شعوری آواز کو بلند کرنے پر کارکن کا لاپتہ ہونا اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بی ایس او کے پرامن سیاسی نظریاتی اور شعوری جدوجہد سے قوتیں ایک مرتبہ پھر طلبا کے خلاف طاقت کے استعمال کو جواز دینے کی کوشش کررہے یے تاکہ بلوچ طلبا کو خوفزدہ کرکے طلبا پر تعلیم سیاست اور شعور کے دروازے بند کئے جاسکے انہوں نے مزید کہا ہے بی ایس او ایک پرامن جمہوری اور سیاسی تنظیم ہے۔

بی ایس او کے کارکن بلوچستان بھر میں تعلیم کی شعور اجاگر کرنے کے لئے جدوجہد کررہے ہے حالیہ تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کے بعد تنظیم نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بی ایس او کے کارکنوں کو ٹارگٹ کرکے خاموش کرنے کی کوشش کی جائے جوکہ اب باقائدہ کارکنوں کو لاپتہ کرنے کی صورت میں سامنے آرہی یے۔

انہوں نے مزید کہا یے زاکر بلوچ کے بازیابی اور طلبا پر سیاسی پابندیوں کے خلاف آواز بلند کرے بلخصوص بلوچستان سمیت دنیا بھر کے انسان دوست سیاسی کارکنوں باشعور افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ موجودہ گھمبیر صورتحال کے خلاف آواز بلند کرے تاکہ انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کو روکا جاسکے۔

Source: Daily Azadi Quetta

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

جب بھی فوج مداخلت کرتی ہے نتائج برے ہوتے ہیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

لاہور —  سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com