Home / Archives / تربت میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

تربت میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

تربت: تربت میں بجلی کا بدتریں بحران جاری،شاہی تمتمپ اور ملک آباد فیڈر میں روزانہ15گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ ٹرپنگ کا سلسلہ جاری، کیسکو تدارک اور صارفین کو سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

تربت میں موسم گرما کے شروع ہوتے ہی بجلی کا بدتریں کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا ہے شہر کے بیشتر فیڈر میں مقررہ اوقات سے بڑھ کر لوڈ شیڈنگ کی شکایات کے علاوہ بار بار کی ٹرپنگ کا مسلہ روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کی وجہ سے فریج سمیت صارفین کے قیمتی الیکٹرک آلات جلنا معمول بن گیاہے۔

تاہم اس وقت سب سے بڑے بحران اور بدتریں لوڈ شیڈنگ کا سامنا شاہی تمپ اور ملک آباد فیڈر کو سامنا ہے جہاں روزانہ15گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ہر پانچ منٹ میں ٹرپنگ کا مسلہ موجود ہے جو روز بروز شدت کے ساتھ سامنے آرہی ہے جبکہ وولٹیج میں کمی کا مسلہ گرمیوں سے پہلے ہی موجود تھا جو اب مذید سنگین صورت میں سامنے آیا ہے۔

علاوہ ازیں ایران سے بھی مسلسل مکران کے لیئے بجلی کی ترسیل میں بندش گرمیوں کے ساتھ ہی شروع کردیاگیا ہے واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی2دن ایران سے مکران کو بجلی سپلائی معطل ہونے کے علاوہ گزشتہ روز کئی گھنٹوں کے لیئے ایک بار ایران سے بجلی کی ترسیل معطل کردی گئی تھی- اسی طرح گزشتہ سال گرمیوں کے موسم میں پورے مہینے میں روزانہ کئی کئی گھنٹوں تک بجلی سپلائی معطل رہتی تھی، تربت ودیگر دیگر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں درجہ حرارت49اور50درجہ سینٹی گریڈ معمول بن چکی ہے ایسے حالات میں کیسکو کے طے شدہ طویل دورانیہ کے لوڈشیڈنگ کے باوجود کئی کئی گھنٹوں کے اضافی تعطل سے شہری عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

Source: Daily Azadi Quetta

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Iraqi Base That Hosts U.S. Troops Hit By Mortars

The Iraqi military says three mortar shells have hit an Iraqi Air Force base just …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com