Home / Archives / خون کا عالمی دن، بلوچ بلڈ بنک کی جانب سے آگاہی واک اور سیمینار

خون کا عالمی دن، بلوچ بلڈ بنک کی جانب سے آگاہی واک اور سیمینار

کوئٹہ :خون کے عالمی دن کے موقع پر بلو چ بلڈبینک کے زیر اہتمام آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد پشتونخوابلڈ بینک کوئٹہ کی جانب سے ایک روزہ کیمپ قائم خون عطیہ کرنے والے افراد میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خون کے عالمی دن کے موقع پر بلو چ بلڈبینک کے زیر اہتمام ریلی کے شرکاء نے فیض محمد روڈ، جناح روڈ سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب تک مارچ کیا۔

کوئٹہ پریس کلب میں بلو چ بلڈبینک کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار سے پروفیسر منظور بلوچ، پناہ بلوچ،نیشنل پارٹی کے رہنماء و سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ، بلو چ بلڈبینک کے صدر محمد انور بلوچ،بی این پی کے رہنماء لقمان کاکڑ، منیر جالب بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خون دینا صدقہ جاریہ ہے اور خون دینے سے انسان صحت مند اور تندورست رہتا ہے وہیں انسانی زندگیوں کو بچانے میں عطیہ کیا خون معاون ثابت ہوتا ہے۔

مقررین نے انسانیت کی خدمت کیلئے بلو چ بلڈ بینک کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر ڈونر وں میں تعر یفی اسنا د بھی تقسیم کئے گئے علاوہ ازیں پشتونخوابلڈ بینک کوئٹہ کی جانب سے خون کے عالمی دن کے موقع پر ایک روزہ بجے سے شروع ہوا جو کہ رات دیر تک جاری رہا جس میں سینکڑوں کی تعدا د میں شہریوں نے خون کے عطیات دیئے۔10کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا آغاز صبح اس موقع بلڈ بینک کے انتظامیہ نے شہریوں کو خون کے عطیہ کرنے کے حوالے انکی رہنمائی کی اور تما شہریوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے خون کو عطیہ کرکے مستحق، ضرورت مند بالخصوص تھلیسیمیا اور ہیموپلیا کے خون کا عالمی دن، بلوچ بلڈ بنک کی جانب سے آگاہی واک اور سیمینار مریضوں کیلئے اپنا خون عطیہ کیا۔

اس موقع پر بلڈ بینک انتظامیہ نے کہا کہ پشتونخوا بلڈ بینک طویل عرصے سے انسانی خدمت کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور مختلف ٹیسٹوں کے بعد بلا امتیاز تمام شہریوں کوفری خون کی فراہمی کی جا رہی ہے جبکہ تھیلسیمیا اورہیموپلیا کے سینکٹروں رجسٹرڈ مریضوں کو ماہانہ خون بلا کسی معاوضے کے دیا دیا جاتا ہے۔
گھنٹے پشتونخوا بلڈ بینک خون کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایمبولینس کی سروس بھی جاری رہتی ہے اور صوبے اور ملک کے دیگر ضلعوں میں مریضوں اور میتوں کو لیجانے کیلئے ایمبولینس سروس بھی جاری ہے۔ 24اس کے علاوہ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا بلڈ بینک شہریوں کے زکوۃ، قربانی کے جانوروں کی کھالوں اور امداد سے چل رہا ہے۔ ہم تمام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے زکوۃ، قربانی کے کھالوں اور امداد کی صورت میں بلڈ بینک کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کو ماضی کی طرح یقینی بنائیں تاکہ پشتونخوا بلڈ بینک اسی طرح فعال رہتے ہوئے ہر وقت اپنے عوام کی خدمت کو مزید جذبے کے ساتھ جاری رکھیں۔ بیان میں تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں ایک روزہ کیمپ آکر اپنے قیمتی خون کا عطیہ دیا۔

Source: Daily Azadi Quettaہ

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

محکمہ صحت کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں غیر سنجیدہ ہے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا ہے کہ نے …

Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com