Home / Archives / ڈیرہ بگٹی، ہوٹل پر دستی بم حملہ، 9افراد زخمی، فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی

ڈیرہ بگٹی، ہوٹل پر دستی بم حملہ، 9افراد زخمی، فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی

ڈیرہ بگٹی+کوئٹہ: ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں مسلح افراد نے ہوٹل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں9افراد زخمی ہوگئے ہیں،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پیرکوہ میں ہوٹل پر حملے کانوٹس لیکر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں مسلح افراد نے ہوٹل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہوٹل میں بیٹھے8افراد زخمی ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق زخمیوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ڈیرہ بگٹی منتقل کردی گیا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اعظم بگٹی کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب الحسن سمیت دیگر انتظامیہ آفیسران بھی ہسپتال پہنچ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیکر تفتیش شروع کردی۔دریں اثنا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کے ہوٹل میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے بم حملے کے واقعہ کی رپورٹ فوری طور پر طلب ہے۔

انہوں نے کہاکہ دستی بم حملے کے نتیجے میں9افراد زخمی ہوئے ہیں،واقعہ میں ملوث افراد کا تعین کرتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہاکہ امن و امان اور ملکی استحکام خراب کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

Source: Daily Azadi Quetta

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

A Note for Baloch Missing Persons

Noroz Hayat Baloch It was a gloomy morning, and it snowed heavy last night, trees …

Leave a Reply

Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com