Home / Archives / بلوچستان،2017-18کے دوران صوبائی محکموں میں 59ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بلوچستان،2017-18کے دوران صوبائی محکموں میں 59ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوئٹہ: بلوچستان میں18-2017کے دوران مختلف صوبائی محکموں میں59ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں افسران کی غفلت، من پسند افراد کو نوازنے اور قوائد کی خلاف ورزیوں سے حکومتی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

بلوچستان سے متعلق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ برائے19-2018میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں،18-2017کے دوران بلوچستان حکومت نے259ارب روپے خرچ کئے جن میں سے161ارب روپے کا آڈٹ کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ کے افسران کی غفلت، من پسند افراد کو نوازنے، قوائد کی خلاف ورزی سے حکومتی خزانے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا، سب سے زیادہ محکمہ آبپاشی میں9ارب17کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

کہ بورڈ آف ریونیو میں7ارب85کروڑ، سی اینڈ ڈبلیو میں2ارب96کروڑ، محکمہ تعلیم میں1ارب68کروڑ، صحت میں1ارب16کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق زراعت میں2ارب40کروڑ روپے جبکہ مائنز اینڈ منرل میں1ارب41کروڑ کی بے قاعدگیاں ہوئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔

کہ یہ بے قاعدگیاں14صوبائی محکموں اور4خودمختار اداروں میں ہوئیں۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں سے متاثر محکموں کے ملوث افسران اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

Source: Daily Azadi Quetta

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

Rights Commission Pakistan releases its annual report in Quetta

QUETTA: The Human Rights Commission of Pakistan (HRC) on Thursday released its annual report regarding …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com