Home / Archives / تربت سے تین افراد کی لاشیں برآمد، گولیاں مار کر قتل کیا گیا

تربت سے تین افراد کی لاشیں برآمد، گولیاں مار کر قتل کیا گیا

تربت : لیویز فورس نے بلیدہ سے 3لاشیں برآمد کرلیں، لاشوں کو تربت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

بلیدہ لیویز ذرائع کے مطابق بلیدہ انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ بلیدہ کے علاقہ گردانک علی گوہرام میں 3لاشیں پڑی ہیں جنہیں گولیاں مارکر قتل کردیاگیا ہے جس پر لیویز فورس گردانک کے علاقے میں روانہ ہوگئی اور رات گئے۔ لاشیں تحویل میں لے کر بلیدہ منتقل کر دیں جہاں سے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت منتقل کیاگیا، لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت بلیدہ زعمران کے رہائشی نعمت ولد عبدالکریم،صلاح الدین ولد عنایت اللہ سکنہ خدابادان پنجگور اور زبیر ولد بدل خان سکنہ خاران کے نام سے ہوئی ہے، مزید تفتیش لیویز فورس کر رہی ہے۔

Source: Daily Azadi Quetta

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

انسانی حقوق کی تنظیموں کا برلن میں بلوچستان حوالے کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

لندن: بلوچستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے کام کرنے والی …

Leave a Reply

'
Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com