Home / Archives / اختر مینگل کا طلبہ یونیز کی بحالی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا اعلان

اختر مینگل کا طلبہ یونیز کی بحالی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا اعلان

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے طلبا یونینز کی بحالی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طلبا یونینز کو بحال کرے، طلبا یونینز سے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ملکی سالمیت کو خطرہ ہے اس سے احمق ترین کوئی نہیں ہو سکتا۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ طلبا یونینز پر پابندی کسی جمہوری حکومت میں نہیں لگائی گئی بلکہ ایک ڈکٹیٹر کے دور حکومت میں لگی، اس وقت نہ صرف طلبا یونینز پر قدغن تھا بلکہ سیاسی جماعتوں پر بھی پابندی لگائی گئی تھی،اس کے بعد کئی سیاسی حکومتیں آئی ہیں جنہوں نے ان مسئلے کو نظر انداز کیا،سردار اختر مینگل نے کہا کہ آج طلبا خود یونینز کی بحالی کے لیئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

تمام سیاسی جماعتوں اور بالخصوص حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ طلبا یونینز کو بحال کریں، طلبا یونینز سے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ ملکی سالمیت کو خطرہ ہے اس سے احمق ترین کوئی نہیں ہو سکتا، جو بھی جمہوری ممالک ہیں ان میں طلبا یونینز بحال ہیں ان کی وجہ سے ان اداروں میں طلبا اپنے تعلیمی مسائل اور سیاسی مسائل پر بحث بھی کرسکتے ہیں اور اپنی لیڈرشپ کو بھی آگے لاسکتے ہیں۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ جتنا جلد ہو سکے طلبا یونینز کو بحال کیا جائے اور اس سلسلے میں ہم اسمبلی میں قرار داد بھی لا رہے ہیں۔

Source: Daily Azadi Quetta

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

نوشکی سے مزید دو لاپتہ افراد صاحب داد بگٹی اور گل محمد بگٹی دو سال بعد بازیاب

نوشکی: نوشکی سے مزید دو لاپتہ افراد صاحب داد بگٹی اور گل محمد بگٹی دو سال …

Leave a Reply

Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com