Home / Archives / بلوچستان کینسر کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،بچے و خواتین زیادہ متاثر ہونے لگے

بلوچستان کینسر کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،بچے و خواتین زیادہ متاثر ہونے لگے

کوئٹہ : بلوچستان میں بچوں، خواتین اور مردوں میں کینسر کی مختلف بیماریوں میں تشویش ناک اضافہ صوبائی حکومت کی جانب سے بی ایم سی کی کینسر وارڈ کے لئے ہر سال بجٹ میں صرف12 لاکھ روپے مختص کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سینکڑوں کی تعداد میں بچے، خواتین اور مردوں سمیت ہر عمر کے افراد مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلا ہیں مردوں میں سانس کی نالی کا کینسر، خواتین میں چھاتی جبکہ نوجوانوں اور بچوں میں خون کے کینسر کے کیس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ادھر کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں محدود پیمانے پر 40بستروں پر مشتمل کینسر وارڈ عارضی طور پر قائم ہے جہاں کینسر میں مبتلا افراد علاج کے لئے آتے ہیں تاہم متعلقہ محکمے کی غیر سنجیدگی کے باعث کینسر کے وارڈ کا سالانہ بجٹ صرف 12 لاکھ روپے ہے،سرطان کے علاج کے لئے باقائدہ ہسپتال نہ ہونے اور سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریض یا تو دوسرے صوبوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں یا پھر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے شیخ زیدہسپتال کوئٹہ میں کینسر اسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ہسپتال کی تعمیر کا جلد سنگ بنیاد رکھ دیا جائیگا

Source: Daily Azadi Quetta

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

A Note for Baloch Missing Persons

Noroz Hayat Baloch It was a gloomy morning, and it snowed heavy last night, trees …

Leave a Reply

Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com