Home / Archives / حکومت صوبے میں قیام امن میں ناکام ہو چکی ہے ’ثناء بلوچ

حکومت صوبے میں قیام امن میں ناکام ہو چکی ہے ’ثناء بلوچ

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کمزور صوبائی و وفاقی حکومتیں اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرنے کی بجائے مذمت کے چند کلمات و ملبہ دشمن ہمسایہ ممالک پر ڈال کر بری الزمہ ہو جائینگے غریب بلوچستان میں سالانہ 64 ارب روپے امن وامان کی بحالی پر خرچ ہوتے ہیں مگر امن وامان کی صورتحال پھر بھی بہتر نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ منان چوک پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اس واقعے پر حکومت کی جانب سے خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے عوام کوتحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر حکومت عوام کو سہولیات نہیں دے سکتے تو اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرے حکومت تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داریوں میں سے ہے ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرے صرف مذمتی بیانات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو کمزور صوبائی ومرکزی حکومتیں صرف اور صرف مذمتی بیانات چلاکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔

Source: Daily Azadi Quetta

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

محکمہ صحت کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں غیر سنجیدہ ہے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا ہے کہ نے …

Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com