Home / Archives / صوبائی حکومت کی جانب سے راشن تقسیم اقرباء پروری کا شکار ہے مسترد کرتے ہیں،بی این پی

صوبائی حکومت کی جانب سے راشن تقسیم اقرباء پروری کا شکار ہے مسترد کرتے ہیں،بی این پی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی حکومت کی جانب سے غریب نادار افراد میں علاقائی تعصب کی بنیاد پر راشن کی تقسیم اور امداد دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مستحقین میں اشیائے ضروریہ سیاسی وابستگیوں پر تقسیم کی جا رہی ہیں جو قابل مذمت ہے دو سال گزر جانے کے باوجود باپ پارٹی اپنی شکست کا بدلا کوئٹہ سریاب اور بلوچستان کے عوام سے لی رہی ہے ملک و دنیا بھرمیں لوگ کورونا وائرس سے پریشان ہیں۔

مگر بلوچستان حکومت کے ارباب و اختیار سیاسی پوائنٹ سکورننگ میں لگے ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کوئٹہ میں بلا رنگ و نسل پارٹی وابستگیوں سے ہٹ کر غریب و مستحق افراد کی مدد کی جائے صوبائی حکومت مسترد شدہ لوگوں کے ذریعے راشن تقسیم کے بہانے فوٹو سیشن کرنا چا رہی ہے۔

جو درست اقدام ہے مرکزی حکومت اور چیف سیکرٹری بلوچستان فوری طور پر کوئٹہ میں حکومت کی جانب سے کئے جانے والے منفی اقدام کی روک تھام کو یقینی بنائیں پہلے ہی صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دنیا بھر میں بلوچستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور پورے ملک میں کورونا وائرس کی وباپھیلی اب اس کے باوجود سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیاں کرنا قابل مذمت ہے۔ مشکل گھڑی میں حکومت کے ساتھ سیاست نہ کی جائے بلکہ عوام کی خدمت کی جائے مگر صوبائی نااہل حکمرانوں کے سامنے بلوچستان کے عوام کی حیثیت نہیں وہ اپنے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Source: Daily Azadi Quetta

Share on :
Share

About Administrator

Check Also

بلوچستان،بیرون ملک سے آنیوالے 1074 افراد کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: حکومت بلو چستان کا بیرون ملک سے آنے والے 10ہزار 743افراد کے کو رونا …

Share
Share
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com